دورہ انگلینڈ سے قبل مزید 7 قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے

Published on June 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

لاہور (یواین پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے 7 مزید کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں- پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان میں فخر زمان ، عمران خان ،کاشف بھٹی ،محمد حفیظ ،محمد حسنین ،محمد رضوان اور وہاب ریاض شامل ہیں – اس سے قبل شاداب خان ، حیدر علی اور حارث رئوف کا کرونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا ۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ سیریز اگست اور ستمبر میں شیڈول ہے۔ ‏ دورے کیلئے 29 کھلاڑیوں اور 14 رکنی ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ کووڈ 19 کی وجہ سے اسکواڈ ایک ساتھ جائے گا اور موجودہ صورتحال کی وجہ سے اسکواڈ بڑا رکھا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy