پاکستان پریس کلب یوکے کے انتخابات مکمل شوکت ڈار صدر جبکہ نسیم صدیقی جنرل سیکرٹری منتجب

Published on October 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

uk
لندن (یواین پی) پاکستان پریس کلب یوکے کے انتخابات مکمل شوکت ڈار صدر جبکہ نسیم صدیقی جنرل سیکرٹری منتجب ہو گے۔ پاکستان پریس کلب یوکے /یورپ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری ہلٹن میٹروپول میں منعقد ہوئی۔ نئی منتخب کابینہ میں چیئرمین پی جے میر۔ صدر شوکت ڈار۔جنرل سیکرٹری نسیم صدیقی۔ سینئر نائب صدر سعید نیازی ، نائب صدر مبین رشید ،اعجاز فضل نائب صدر نارتھ۔ فنانس سیکرٹری احسان شاہد ۔انفارمیشن سیکرٹری عرفان الحق ،صائمہ عمران جوائنٹ سیکرٹری اور دیگر سے سینئر صحافی جناب مجیب الرحمن شامی صاحب نے حلف لیا جبکہ سینئر صحافی جناب سہیل وڑائچ صاحب۔ مجاہد بریلوی صاحب۔ بیوروچیف یوکے و یورپ دنیا نیوز اظہر جاوید۔ بیوروچیف جیو ٹی وی مرتضی علی شاہ ۔ مجتبی شجاع الرحمن سمیت سیاسی و سماجی راہنماوں نے تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مجیب الرحمن شامی کا کہنا تھا کہ صحافی کا کام مسائل کی نشاندہی کرنا ہوتا ہے۔ پاکستانی میڈیا اس وقت اپنے ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھا رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان پریس کلب یوکے /یورپ کے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار رہنے والے صحافیوں کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو چاہئے کہ وہ اپنی کمیونٹی کو یکجا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل صحیح معنوں میں متعلقہ حکام تک پہنچائیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں صحافیوں کو یکجا دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی۔ انہوں نے منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ تمام منتخب نمائندے اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے کمیونٹی کی آواز بنیں گے۔ تقریب سے سینئر صحافی مجاہد بریلوی۔ بیوروچیف دنیا نیوز اظہر جاوید۔ بیوروچیف جیو نیوز مرتضی علی شاہ۔اورسیز کمشنر فار اورسیز زبیر گل۔ نتاشا شیخ ۔بیرسٹر واحید الرحمان میاں۔ بیرسٹر راشد اسلم۔ بشر ریاض سینئر رائنما پی پی پی۔ بیرسٹر گل نواز۔ شفاقت سندھو۔ سید قمر رضا۔ محسن باری۔ بیرسٹر صبغت اللہ قادری۔ طٰہ قریشی ایم بی ای ،جماعت اسلامی کے کوآرڈینیٹر سید شوکت علی۔ اقبال سندھو۔ ناصر بٹ۔ سمیت بڑی تعداد میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے راہنماوں نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes