سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی عمران خان سمیت دیگر سیاسی قائدین کو عید کی مبارکباد
Published on July 18, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 437) No Comments
لاہور (یو این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی قائدین کو عید مبارک کہتے ہیں ہم مخالفت برائے مخالفت پر یقین نہیں رکھتے۔ وہ ہفتہ کو جامعہ نعیمیہ لاہور میں نماز عید کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان ان کے ہمسائے ہیں ، ان کے پاس عمران خان کا پرانا نمبر ہے جوبند جا رہا ہے، نیا نمبر ہوتا تو وہ ضرور فون کر کے ان کو عید کی مبارک باد دیتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی کوئی قیمت ادا نہیں کی جا سکتی ، سرحدوں کی حفاظت کرنیوالے فوجی جوان ہمارے ہیرو ہیں۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کرنیوالے فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، شہید کبھی نہیں مرتے ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ عیدالفطر کے موقع پراپنے پسندیدہ پکوان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ رمضان کا مہینہ بھرپور گرمی میں گزرا ، اسلئے سوچ سمجھ کر کھانا پڑے گا۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 86
Related
WordPress主题