بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی، فائرنگ سے خاتون زخمی

Published on June 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) بھارتی فورسز نے ایل او سی پر ایک دفعہ پھر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ دشمن کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی کے کریلا سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔خیال رہے کہ بیس جون کو بھی بھارتی افواج کی فائرنگ سے ایک بچی شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے تھے۔ بھارتی فوج نے ایل او سی کے حاجی پور اور بیڈوری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کے ذریعے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔بیڈوری سیکٹر کے مینسر گاؤں میں بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ سے 13 سالہ معصوم بچی اقرا شبیر شہید جبکہ اس کی ماں اور ایک 12 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes