لندن کے علاقے برسٹال میں فائرنگ، خاتون رکن پارلیمینٹ ہلاک

Published on June 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 554)      No Comments

333
لندن(یو این پی) لندن کے علاقے برسٹال میں ایک شخص کی فائرنگ سے خاتون رکن پارلیمینٹ جوکاکس ہلاک ہو گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خاتون رکن پارلیمینٹ پر ایک لائبریری میں کمپین کے دوران فائرنگ کی گئی جنہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ یارک شائر پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے الزام میں ایک 52 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے جسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں خاتون رکن پارلیمینٹ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب جو کاکس ووٹنگ کے سلسلے میں مہم چلا رہی تھیں۔ ایک عینی شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ضعیف آدمی نے جب خاتون رکن پارلیمینٹ پر حملہ کیا تو زور سے چلایا کہ برطانوی پہلے۔ اس کے بعد وہ آرام سے چلتا ہوا لائبریری سے باہر چلا گیا اور فرش پر گر ی خاتون رکن پارلیمینٹ خون میں لت پت ہو گئیں۔ واقعے کے ایک اور عینی شاہد نے پریس ایسوسی ایشن کو بتایا کہ اس نے چیخوں کی آواز سنی اور دیکھا کہ ایک لڑکا جو بہت بہادری دکھا رہا تھا اور ایک دوسرا لڑکا جس نے سفید رنگ کی بیس بال کیپ پہن رکھی تھی، پہلے والے لڑکے کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور اسی دوران ٹوپی والے لڑکے نے اپنے بیگ سے بندوق نکال لی۔ اسی اثنا میں جوکاکس بھی ان دونوں کے درمیان آ گئیں۔ وہ جو کاکس کے ساتھ لڑ رہا تھا اور پھر دو بار پستول چلنے کی آواز آئی اور خاتون دو گاڑیوں کے درمیان زمین پر گر گئیں اور پھر میں نے دیکھا کہ فرش پر ان کا خون بہہ رہا تھا۔ ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ آور نے ایک چاقو کے ساتھ بھی جو کاکس پر حملہ کیا۔ ویسٹ یارک شائر پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ایک 52 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes