مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے چاہیں ۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ

Published on August 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

444
سکھر۔۔۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں جس سے حالات کو بہتر کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ گزشتہ روز خیرپور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے مذید کہا کہ ملک میں جمہوریت کا نظام ہی بہترین نظام ہے جمہوریت کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے، یہ تاثر لینا کہ جمہوریت ڈی ریل ہو رہی ہے صحیح نہیں ہے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین بھٹو، رکن سندھ اسمبلی غزالہ سیال، سابق رکن سندھ اسمبلی پیر بچل شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری لعل بخش منگی، کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ، کمشنر لاڑکانہ سعید احمد منگنیجو، ڈی آئی جی سکھر جاوید عالم اوڈھو، ڈپٹی کمشنر خیرپورمنور علی مٹھانی سمیت دیگر موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy