وفاقی حکومت نے بینکاری اور کاروبار کیلئے بڑا پیکج تیار کر لیا

Published on June 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

لاہور(یواین پی) وفاقی حکومت نے بینکاری اور کاروبار کیلئے بڑا پیکج تیار کر لیا، پیکج کا چند دنوں میں اعلان کردیا جائےگا، بجٹ میں کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے جو خامیاں تھیں، ان خامیوں کو بھی دور کردیا گیا ہے۔ سینئر تجزیہ کار کامران خان نے شرح سود میں کمی پر اپنے تبصرے میں کہا کہ آج انتہائی خوشی کے ساتھ یہ بات شیئر کررہا ہوں کہ پاکستان میں آج سودی معیشت کو ایک بڑی کاری ضرب لگی ہے۔آج شرح میں بڑی کمی ہوئی، پچھلے چار ماہ میں وہ شرح سود کو سوا 13فیصد ہوتی تھی اب صرف 7 فیصد رہ گئی ہے۔ گویا کہ بینکوں میں پیسا رکھ کر سود کھانے کا اب زمانہ ختم ہوگیا، کیونکہ اس میں اب کسی قسم کی کوئی کشش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا سارا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو دوں گا۔جن کی بھرپور کوشش رہی ہے کہ شرح سود میں کمی کی جائے اور کاروبار ی سرگرمیوں کو فائدہ پہنچایا جائے۔یہ بہت بڑی پیشرفت ہے، اب یہ سرمایہ بینکوں سے نکل کر کاروبار پر لگے گا۔ اب بینک بھی مجبور ہوں گے کہ وہ اپنا سرمایہ حکومت کی سکیورٹی کی بجائے کاروبار میں لگائیں۔ اس طرح سے پاکستان میں ایک نئی ابتدا ہونے والی ہے۔یہ بہت بڑی آج ڈویلپمنٹ ہوئی ہے۔ کامران خان نے کہا کہ یقینا جب ہم سود سے چھٹکارا حاصل کریں گے تو اللہ کی رحمت بھی ہم پر نازل ہوگی۔اسی طرح کاروبار اور بینکاری کے حوالے سے مجھے معلوم ہے کہ حکومت ایک بہت اچھا پیکج تیار کرچکی ہے، یہ پیکج چند دنوں میں سامنے آجائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes