مو ٹروے پولیس نے ایک ماں کے لخت جگر کو اس کی ماں سے ملا دیا

Published on September 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) مدد ، خوش اخلاقی اور ایمانداری نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کا شیوا ہے جس کی ہزاروں مثالیں موجود ہیں جس میں عوام کے لاکھوں روپے اور قیمتی اشیاءان کے حوالے کی گئیں اور مدد کی گئی اسی کو سچ ثابت کرتے ہوئے آج مو ٹروے پولیس نے ایک ماں کے لخت جگر کو اس کی ماں سے ملا دیا- اوکاڑہ ٹال پلازہ کے قریب موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک بچہ کھڑا رو رہا ہے جس پر محمد ایوب اور شفقت ذوالفقار دونوں آفیسر فورآ موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ بچہ اپنی والدہ راحیلہ بی بی کے ساتھ آیا تھا رش ذیادہ ہونے کی وجہ سے وہ بس پر نہ چڑھ سکا جب کہ اس کی والدہ سوار ہو گء- بچے سے اس کا نام اور پتہ معلوم کرنے کی کوشش کی تو اس نے اپنا نام فیضان علی ولد شیر محمد سکنہ حویلی لکھا بتایا نیشنل ہاءوے اینڈ موٹر وے پولیس نے بچے کے والدین سے رابطہ کر کے ان کو موٹروے آفس بلوا کر ضروری کارواءکے بعد بچے کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا-سیکٹر کمانڈر اکاڑہ عاطف شہزاد نے بیٹ کمانڈر 15 مسعود وٹو اور افسران کی اس کاوش سراہا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog