لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھند کے باعث حادثات،10 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

Published on January 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 637)      No Comments

لاہور (یواین پی) لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں موٹروے پولیس انسپکٹر بھی شامل ہے،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھیکی میں موٹر وے پر دھند کے باعث 3 گاڑیوں کے ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں موٹروے پولیس انسپکٹر بھی شامل ہے۔ گجرات میں جی ٹی روڈ پر بھی دھند کے باعث 15 گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔ حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نارووال میں نیو لاہور روڈ پر دھند کے باعث دو موٹرسائیکلیں کار سے ٹکرا گئیں حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاون میں ٹرین تلے آکر باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔ میانوالی میں کالا باغ روڈ پر ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے 2 نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پاکپتن میں منچن آباد روڈ پر ٹریلر اور بس کے تصادم میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes