حیدرآباد۔پنیاری تھانے کی حدود میں رہائشی افراد غیر محفوظ

Published on June 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments


حیدرآباد(یواین پی) پنیاری تھانے کی حدود میں رہائشی افراد اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے جہاں کرائم کی بڑھتی ہوئی کاروائی کو پنیاری پولیس روکنے میں ناکام نظر آئی وہی تھانے پر تعنیات پولیس اہلکار اپنے من مانیاں کرتے ہوئے عوام کو حراست میں لیکر توڑ جوڑ کرنے میں بھی مصروف نظر آنے لگے ذرائع کے مطابق توڑ جوڑ میں مبینہ مصروف پولیس اہلکار محمد خان ڈوگر ،مقصود شاہ،دانش انصاری سمیت پرائیوٹ افراد عمران قریشی، آصف قاضی شامل ہے جو غریب افراد کو بلاجواز حراست میں لیکر توڑ جوڑ کرنے میں مصروف ہے جبکہ پنیاری تھانے کی حدود میں جاری سٹے کے دو پوائنٹ جو ایک پوائنٹ بدنام زمانہ شفیق عرف موٹا اور دوسرا پوائنٹ جتوئی کا ہے اس کی بھی سرپرستی ان ہی اہلکاروں نے اپنے ہاتھوں میں لی ہوئی ہے جہاں لاکھوں روپے روز کا سٹہ کھلے عام کھیلا جارہا ہے واضح رہے کہ گذشتہ دنوں پنیاری تھانے کی موبائل پر پریٹ آباد کے علاقہ میں پتھرائوں بھی کیا گیا تھا جہاں پر اطلاعات یہ تھی کہ پنیاری تھانے پر تعنیات پرائیوٹ افراد ایک گھر میں گھسے تھے جہاں انہیں علاقہ کی عوام نے پکڑ لیا تھا بعد ازا انہوں نے پولیس موبائل کو طلب کیا جہاں علاقہ کی عوام نے موبائل میں تعنیات افراد کو گھر میں بلاجواز گھر میں گھسنے کی شکایت کی تو پولیس اہلکاروں نے نہ سنی اور عوام کو زبردستی موبائل میں بٹھانے لگی جس پر عوام مشتعل ہوگئی اور پتھرائو شروع کردیا پنیاری تھانے حدود میں رہائشی افراد نے آئی جی سندھ، آر پی او حیدرآباد،ڈی آئی جی حیدرآباد،ایس ایس پی حیدرآباد سے نوٹس لیتے ہوئے پنیاری تھانے کی حدود میں قائم سٹے کے پوائنٹ بند کرانے اور پولیس اہلکاروں کیخلاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme