دفاعی چیمپئن ماریا شراپووا نے سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ویمنز سنگل ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Published on April 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,576)      No Comments

133

سٹٹ گارٹ ۔۔۔ روس کی گولڈن گرل ماریا شراپووا نے سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا۔ شرا پووا نے فیصلہ کن معرکے میں حریف سربین کھلاڑی اینا ایوا نووچ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دی۔ یہ شرا پووا کا مجموعی طور پر 30 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔ اتوار کو جرمنی میں کھیلے گئے ویمن سنگلز ایونٹ کے فائنل میں ماریا شرا پووا کا مقابلہ سابق عالمی نمبر ایک سربیا کی اینا ایوا نووچ سے تھا۔ اینا نے پہلے سیٹ میں شرا پووا کو 6-3 سے شکست دے کر میچ میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی لیکن شرا پووا نے ہمت نہ ہاری اور دوسرا سیٹ دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 سے جیت کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں شرا پووا مکمل طور پر اینا پر چھائی رہی اور سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题