ہم سے تو 25 روپے تک کا دفاع نہیں ہو رہا: فواد چودھری

Published on June 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments


اسلام آباد: (یواین پی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد تنقید پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہم سے تو 25 روپے تک ڈیفنڈ نہیں ہو رہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ابھی ن لیگ کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس سنی، بڑی ہمت والے لوگ ہیں، کرپشن، پانامہ، منی لانڈرنگ، جعلی میڈیکل رپورٹس، لاہور میں بیمار اور لندن کی واکس کا دفاع کر لیتے ہیں، ہم سے تو 25 روپے تک ڈیفنڈ نہیں ہو رہے۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے۔ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق طے کی جاتی ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں، پٹرول کی قیمت بھارت میں 180روہے، جاپان 196،بنگلہ دیش 174 اور چین میں 138روہے ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes