سابقین نے جیل کی ہوا کھائی،ہماری حکومت نے حج پالیسی کو کرپشن فری بنایا،سردار محمد یوسف

Published on April 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

بورے والا(یوا ین پی)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کی حکومت نے حج پالیسی کو کرپشن فری بنایا ہے جبکہ سابقہ دور میں وفاقی وزیر مذہبی امور۔سیکرٹری مذہبی امور اور ڈی جی حج نے کرپشن میں جیل کی ہوا کھائی حکومت کی موجودہ حج پالیسی کے تحت 2لاکھ 70 ہزار کا سستا پیکیج دیا گیا ہے جسکے تحت اب کم پیسوں میں کھانے اور رہائش سمیت حجاج کو تمام تر سہولتیں فراہم ہونگی، شہباز شریف نے کے پی کے کے مقابلہ میں پنجاب کو ترقی کے نئے دور میں داخل کیا جو لوگ میٹرو کو جنگلہ بس کا نام دے کر کرپشن کے الزامات لگاتے رہے آج خود انہوں نے پشاور شہر کو بری طرح اکھاڑ کر اسی منصوبے کی تقلید شروع کر دی ہے۔نئی مردم شماری کے بعد حلقے زیادہ کی بجائے پنجاب میں کم ہوگئے اور کے پی کے میں نئے حلقوں کا اضافہ ہوا ہے۔حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے باوجود الیکشن بروقت ہونے چاہئیں۔ نواز شریف کے خلاف فیصلہ اگر آئین اور قانون سے ہٹ کر ہوا ہے تو کوئی بھی شخص یا ادارہ آئین و قانون سے ماورا نہیں، مسلم لیگ (ن) عدلیہ اور دیگر اداروں کا مکمل احترام کرتی ہے۔عدالتی فیصلوں پر تنقید کا ہر کسی کو حق حاصل ہے اگر وہ قانون اور آئین سے ہٹ کر ہوئے ہوں۔ چوہدری نثار اور شہباز شریف کی ملاقات میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے(ن) لیگ میں کوئی دھڑے بندے نہیں چیئرمین سینٹ کے متعلق وزیر اعظم کا بیان آئین و قانون کے مطابق ہے سینٹ الیکشن میں عوام کے ووٹ سے خیانت کرنے والے قومی مجرم ہیں عدالتوں کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے۔ وفاقی وزیر نے میونسپل کمیٹی کے چیئر مین کی طرف سے دیے گئے ظہرانے سے قبل کونسلروں سے گفتگو میں کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت ایک شرمناک فعل ہے20 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت نے بھارت کا سفاکانہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے بھارتی مسلمانوں کو حق خود اردادیت کے لئے آواز بلند کرنے پر بھارت کی ظالمانہ کاروائیاں پوری دنیا کے سامنے ہے اب دنیا بھر کے مسلمانوں اور اقوام متحدہ کو اس ظلم و بربریت پر خاموش نہیں رہنا چاہئے۔دریں اثناء وفاقی وزیر نے بورے والا بار میں بھی وکلاء سے خطاب کیا اور بار کے احاطہ میں پودا بھی لگایا اس موقع پر صدر بار میاں افتخار احمد صابر۔جنرل سیکریٹری رانا محمد سلیم۔سردار ظہور احمد ڈوگر۔مبین احمد بھٹی۔سابق صدر بار جاوید شاہین۔محمد صدیق دیول اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے وفاقی وزیر نے بورے والا بار کی طرف سے فنڈز کے حصول کے لئے وفاقی حکومت کو دی گئی درخواست پر فنڈز جلد منظور کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی دریں اثناء وفاقی وزیر اوقاف و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے معروف دینی درسگاہ جامع حنفیہ کے ذیلی ادارے اسلامک یونیورسٹی لاہور روڈ بورے والا کا بھی دورہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题