مریم نواز مسلم لیگ( ن)کا مستقبل ہیں ، جو شخص ایم این اے بن سکتا ہے نہ پارٹی صدر پھر بھی اسی کا طوطی بول رہا ہے :خواجہ محمدآصف

Published on March 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments


اسلام (یو این پی)وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نے کہا کہ وہ شخصیت جو ایم این اے بن سکتی ہے نہ پارٹی صدر پھر بھی اسی کا طوطی بول رہا ہے ،مریم نواز پاکستان مسلم لیگ( ن)کا مستقبل ہیں،چیئرمین سینیٹ کے لیے ہمارے پاس اتحادیوں کو ساتھ ملانے کے بعد 49 ووٹ ہیں، مزید 4 ووٹ پورے کرنے کے بعد ہی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کا فیصلہ ہوگا۔ وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف نے کہا کہ ماضی میں امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات رہے ہیں، آج کل دونوں جانب سے تعلقات اچھے نہیں،پاک امریکہ تعلقات میں اعتماد کی کمی ہے ، 80کی دہائی کی افغان جنگ پاکستان کے بغیر جیتی نہیں جاسکتی ،جغرافیائی لحاظ سے امریکہ آج بھی پاکستان کو استعمال کررہا ہے،امریکہ نے پاکستان کو مطلوب افراد کی فہرست دی، پاکستان نے 27مطلوب افراد امریکہ کے حوالے کئے ،ماضی میں ہم نے کئی غلطیاں کیں ہیں،ہم نے اپنی غلطیوں کا خمیازہ بھگتااور قیمت ادا کی، افغانستان کے خلاف کارروائی میں پاکستان امریکہ کا ساتھ دیتا رہا،افغانستان میں امن کیلئے پاکستان ہر ممکن تعاون کیلئے تیا رہے،بے پناہ قربانیوں کے بعد ہم نے دہشتگردی کی آگ کو ٹھنڈا کیا، چاہتے ہیں گرے لسٹ میں زیادہ عرصے تک نہ رہیں ۔خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت میں ہم دونوں لسٹوں میں رہے ہیں،پاکستان کے روس کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں، ایل این جی پر روس کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، ایل این جی معاہدے سے ملکی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 2018کے الیکشن سے اچھی توقعات وابستہ ہیں، سواسال میں مسلم لیگ ن کے ووٹ بنک میں 70ہزار ووٹ کا اضافہ ہوا ہے،اسی پیمانے کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہم نے کیا پایا ہے اور پی ٹی آئی نے کیا کھویا ہے؟لودھراں میں پی ٹی آئی کا ستون منہدم ہوگیا اور ن لیگ کے ووٹ بنک میں 27ہزار کا اضافہ ہوا ہے،ن لیگ کی کامیابی کا اندازہ لودھراں الیکشن سے لگایا جاسکتا ہے، یہ 2018کے الیکشن کیلئے بہت بڑا اشارہ ہے ،اسی طرح چکوال اور سرگودھا کے ضمنی الیکشنوں سے بھی اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ ووٹروں کا جھکاؤ ن لیگ کی طرف ہے اور یہ گزشتہ چار سال کی نوازشریف کی حکمرانی میں ہونے والی کامیابیوں کا ثمرہے اور ان کامیابیوں میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اراکین نے آزاد حیثیت سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی،حیرت کی بات ہے کہ ایک شخص نہ ایم این اے بن سکتا ہے اور نہ پارٹی کا صدر پھر بھی اس کا طوطی بول رہا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog