پیٹرول اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے رخسانہ شاہ

Published on June 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

ٹھٹھہ( حمید چنڈ)پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ضلع ٹھٹھہ کی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی سید رخسانہ شاہ بخاری نے نیازی حکومت کی جانب راتوں رات پیٹرول،ڈیزل،مٹی کے تیل کی قمیتوں میں اچانک اضافہ کرکے عوام پر ایک پیٹرول بم گرایا گیا ہے جو عوام کے ساتھ بڑا ظلم ہے اور کررونا وائرس کی باعث تیل کی قمیتوں میں کمی واقع ہوئی تھی اور پاکستان میں عوام کو جو رلیف مل تھا وہ تو نہ مل سکا تاہم تھوڑا بھت عوام کو جو رلیف ملا تھا وہ بھی نیازی سرکاری نے راتوں رات شاہی حکم جاری کرکے پیٹرول،ڈیزل،مٹی کے تیل میں25روپے تک بے پناہ اضافہ کرکے عوام کو ایک بار پھر مشکلات سے دوچار کردیا انہوں نے تیل کی قمیتوں میں حکومتی اضافے کی شدید مذمت کی اور اس عمل کو نیازی حکومت کی ناکامی و نااہلی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تیل کی قمیتوں میں اضافے پر بھر پور احتجاج کریگی اور پیپلز پارٹی ملک کے غریب عوام کے ساتھ ہیں اور عوام سے وفاقی حکومت کی ظلم و انصاف کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme