پرائیویٹ سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں کا تارکین وطن پر ظالمانہ تشدد

Published on September 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 535)      No Comments

auslaender
جرمنی (رپورٹ شاہد شکیل)پرائیویٹ سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں کا تارکین وطن پر ظالمانہ تشدد۔جرمنی کے شہر بورباخ میں واقع پناہ گزینوں کے کیمپ میں سیکیورٹی گارڈ ز نے الجزائر کے تارکین وطن کو ذلیل کرنے کے بعد ٹھوکریں ماریں رپورٹ کے مطابق بیس سالہ نوجوان کے ساتھ ناروا تشدد کیا گیاموقع واردات پر موجود افراد نے تشدد سے بھرپورموبائل ویڈیو مقامی پولیس کو بھیجی انہوں نے فوری جائے وقوع پر پہنچ کرمکمل تحقیقات اور ثبوت حاصل کرنے کے بعدچاروں سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں شہر کے مئیر نے کیمپ کا دورہ کیا اوراخباری نمائندوں کو بیان دیا ہم اس قسم کی کوئی ظالمانہ حرکت برداشت نہیں کریں گے اور مجرموں کو سخت سز ا دی جائے گی دریں اثنا سیکیورٹی ایجنسی کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا ،ضلعی حکومت کے نمائندے نے کہا سیکیورٹی اداروں کی غفلت کے نتیجے میں یہ واقع پیش آیا انہیں چاہئے محتاط اور قانونی طریقوں کو مد نظر رکھ کر گارڈز بھرتی کئے جائیں،سیکیورٹی اداروں کا اولین فرض ہے کہ مکمل کلئیرنس سرٹیفیکیٹ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی بھرتی کی جائے اور معقول معاوضہ دیا جائے،ہم نہیں چاہتے کہ دوبارہ ایسا کوئی واقع پیش آئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog