ڈکیتی راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ گرفتار

Published on July 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

بھاری مقدار میں اسلحہ ڈکیتی شدہ رقم اور چوری کیا ہوا مال برآمد
اوکاڑا (یو این پی ) ڈی پی او اوکاڑہ کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شاہبھور رائے غلام رسول اورہمرائی ٹیم نے کاروائی کرتےہوئے ڈکیتی، راہزنی اورچوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث اللہ دتہ عرف دتوڈکیت گینگ کوجدیدسائنسی بنیادوں کی مددسے گرفتارکرلیا۔گرفتار ہونے والوں میں محمدوحیدولد محمدافضل دلدارحسین ولد شوکت علی ،غلام مصطفی ولدفیض احمد، کاشف علی ولد منیر ،عرفان ولد گلزار شامل ہیں جبکہ اللہ دتہ ولدسرور ،شاہدولدبشیر مفرور ہے دوران گرفتاری ملزمان سےبھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدہوا جن میں پسٹل 5عددمعہ 17ضرب گولیاں شامل ہیں۔دورا ن انٹیروگیشن ملزمان سے ڈکیتی شدہ رقم اورچوری کیاگیا مال جن میں چارشاخ بکرے مالیت 345000روپے 3عددموٹرسائیکل مالیتی 175000روپے اور نقدی رقم 756000اورموبائل فون برآمد ہوئے، کل مالیتی 1101000روپے کاما ل مسروقہ برآمدہواملزمان نےچنددن قبل دوران ڈکیتی رکشہ ڈرائیورکوبھی زخمی کیاتھا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes