کپتان کی تبدیلی؛ سلیکشن بھی شاہین کو ہٹانے کے معاملے پر بٹ گئی

Published on March 30, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

لاہور(یو این پی )قومی ٹیم کی کپتانی کا معاملہ سنگین ہوگیا، شاہین شاہ آفریدی کو قیادت سے ہٹانے کے معاملے پر سلیکشن بھی بٹ گئی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی قائم کردہ نئی سلیکشن کمیٹی بھی شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کے معاملے پر مشکل کا شکار ہے جبکہ کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ کاکول میں جاری ٹریننگ کیمپ کے دوران کپتان کی تبدیلی کی خبروں نے شاہین کو ناراض کیا ہے جبکہ قیادت کے دوڑ میں شامل کھلاڑی بھی اسی کیمپ کا حصہ ہیں۔دریں اثنا، سلیکشن کمیٹی نے بھی مبینہ طور پر اس معاملے پر ٹی20 فارمیٹ کے موجودہ کپتان شاہین سے رابطہ کیا ہے۔2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ سے پاکستان کے مایوس کن اخراج کے بعد بابر اعظم نے تمام فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے شاہین کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان اور شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان مقرر کیا تھا۔کیویز کیخلاف 1-4 سے شکست اور پھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی خراب کارکردگی نے ایک مرتبہ پھر بابراعظم کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب تک کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ بورڈ کی جانب سے بابراعظم کو کپتانی کی آفر کی گئی ہے تاہم انہوں نے تینوں میں فارمیٹ قیادت کے فرائض سرانجام دینے کی شرط رکھی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme