حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی کا جِن بےقابو ہوگیا

Published on October 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments


لاہور(یواین پی) حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی کا جِن بےقابو ہوگیا، چینی110، چکی کا آٹا 80 روہے، انڈے فی درجن 160 روپے جبکہ چکن 44 روپے مہنگا ہوگیا، دو وقت کی سبزیوں دالوں سمیت بنیادی اشیاء عوام کی دسترس سے باہر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا حکومت کیلئے چیلنج بن گیا ہے۔عوام مہنگائی سے شدید پریشان اور تنگ ہیں، عوام دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی قاصر ہیں۔ حکومت کی ناکام پالسییوں کے باعث جہاں صرف مہنگائی ہی نہیں بلکہ بےروزگاری بھی بڑھ گئی ہے۔ جس سے جیب میں پیسا نہ ہونے اور قوت خرید کم ہونے لوگ مزید پریشان ہیں۔ مہنگائی رپورٹ کے تحت مارکیٹ میں آٹے کے10 اور 20 کلو تھیلے کی قلت تاحال برقرار ہے۔اسی طرح سرخ آٹا 65 اور سفید فائن 80 روپے سے کم قیمت میں دستیاب نہیں ہے۔جبکہ چکی آٹے کی قیمت 78 سے 80 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ مختلف شہروں میں چینی کے مختلف دام وصول کیے جا رہے ہیں۔ لاہور میں 110 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی ہے۔ اسی طرح ایک روز میں ہی برائلر فی کلو قیمت 19 روپےاور ایک ماہ میں مرغی کا گوشت 44 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے۔ فی کلو گوشت کی قیمت 252 روپے ہوچکی ہے۔ جبکہ انڈے 160 فی درجن ہو گئے ہیں۔ سبزیاں دالیں اوع بنیادی اشیائے ضروریہ بھی عوام کی دسترس سے باہر ہوچکی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes