حکومت نے آٹا ملز مالکان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، بیس کلو تھیلا 55 روپے مہنگا

Published on July 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

لاہور: (یواین پی) بیس کلو تھیلے کی قیمت 860 روپے مقرر، نئے نرخ کا اطلاق دو ماہ کیلئے ہوگا۔ محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی تمام شرائط مان لیں۔تفصیل کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تین ماہ سے برقرار ڈیڈ لاک ختم ہو گیا۔ تاہم اس ڈیڈ لاک کے خاتمے نے شہریوں پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا ہے۔محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی تمام شرائط مانتے ہوئے 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 55 روپے کا اضافہ کرکے اس کی قیمت 860 روپے مقرر کر دی ہے۔نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت دو روپے پچہتر پیسے اضافہ ہوگا۔ اوپن مارکیٹ میں آٹا چالیس روپے پچیس پیسے کی بجائے 43 روپے فی کلو ملے گا۔ قیمتوں کا اطلاق اگلے دو ماہ کے لئے عارضی ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog