فیصل آباد،ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار میں زیر تربیت خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم

Published on January 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار میں زیر تربیت خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔چیئرپرسن ایڈوائزری کمیٹی محمد یوسف نے لائینز کلب کے اشتراک سے صنعت زار میں زیر تربیت طالبات میں سلائی مشینیں تقسیم کیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ناصر چدھڑ،مینجر ادارہ زاہدہ ناز اوردیگر ارکان موجود تھے۔چیئرپرسن نے صنعت زار میں خواتین کو مختلف علوم وفنون میں تربیت یافتہ بنا کرروزگار کمانے کے قابل بنانے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ ادارہ کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔انہوں نے مختلف کلاس رومز کا بھی دورہ کیا اورکورسز کے بارے میں معلومات لیں۔انہوں نے ادارہ کی مزید ترقی کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے صنعت زار کے احاطہ میں کلین گرین پروگرام کے تحت پودا بھی لگایا۔مینجر ادارہ نے صنعت زار میں خواتین کو سکھائے جانے والے کورسز کی تفصیلات،انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات اور بعض مسائل کی بھی نشاندہی کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes