وزیراعلیٰ پنجاب کا مقرر کردہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم

Published on July 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments


لاہور(یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔ عام شہری کے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے۔تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ صوبے میں آٹے سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے تمام انتظامی اقدامات اٹھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آٹے کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ آٹے کے تھیلے کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی ہوگی۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں میں فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں ناجائز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ حالات میں عام آدمی کے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے۔ کسی کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题