پہاڑ سرکنے سےبھاری بھرکم پتھر اور ملبہ آبادی پر آ گرا،کروڑوں روپوں کی املاک تباہ

Published on April 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

بالاکوٹ(یواین پی) سیاحتی مقام کاغان اگلا گراں میں پہاڑ سرک گیا،بھاری بھرکم پتھر اور ملبہ آبادی پر آ گرا،کروڑوں روپوں کی املاک تباہ،زرعی اراضی متاثر جبکہ سماجی شخصیت سید شاہد شاہ ترمذی سمیت کئی افراد کے مکانات متاثر ہو گئے،سید شاہد شاہ کا رہائشی مکان بھی منہدم ہو کر ناقابل رہائش ہو گیا،تفصیل وواقعات کے مطابق حالیہ بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کے سبب کاغان اگلا گراں میں پہاڑی تودہ سرک گیا جبکہ ہزاروں ٹن ملبہ اور بھاری بھرکم پتھر زرعی اراضی کو۔متاثر کرتاہوں عین آبادی کے اوپر لٹکتی تلوار کی طرح خطرہ بن۔کر رہ گیا ہے،مقامی افراد کے مطابق سب سے زیادہ متاثر مقامی سماجی شخصیت سید شاہد شاہ ترمذی ہے ہوئے ہیں۔جن کے نقصان کا تخمینہ بھی کروڑوں روپوں میں ہے،دوسری جانب ملبہ اور پتھر آبادی کیلئے بھی مسلسل خطرہ ثابت ہو رہے ہیں،انتظامیہ نے سردست کوئی امدادی کاروائی شروع نہیں کی تاہم محکمہ مال کے توسط سے نقصان کا تخمینہ لگانے کا کام شروع ہو گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy