حکومت نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا

Published on July 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) حکومت نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ شفقت محمود نے کہا حالات ٹھیک ہوگئے تو ادارے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایس او پیز پر نظرثانی کی جائے گی، اگست کے پہلے اور پھر تیسرے ہفتے فیصلے پر نظرثانی کریں گے، تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق ایس او پیز کی مختلف تجاویز آ رہی ہیں، صوبوں سے درخواست ہے ایس او پیز سے متعلق تجاویز بھجوائیں، ستمبر کے پہلے ہفتے صحت کے معاملات سے متعلق مشاورت ہوگئی۔ شفقت محمود کا کہنا تھا تعلیمی ادارے اپنے انتظامی دفاتر کھول سکتے ہیں، تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کا خاص خیال رکھنا ہوگا، کورونا کی صورتحال میں تعلیم کا بڑا نقصان ہوا، جامعات پی ایچ ڈی کرنیوالے طلبا کو 15 ستمبر سے پہلے بلاسکتی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کورونا وائرس کے باعث سکول، کالج اور جامعات کی بندش کے مسئلہ پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔تمام صوبوں نے اپنی آراء اجلاس میں پیش کیں۔ احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) کے ساتھ تعلیمی اداروں میں امتحانات کی اجازت دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题