اب اسمارٹ فون میں 9 کیمرے ہوں گے؟

Published on July 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 614)      No Comments

سان فرانسسکو(یو این پی) امریکا کی ایک کیمرہ ساز کمپنی نے 9 کیمروں والا اسمارٹ فون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا کی کیمرہ ساز اور ڈیجیٹل فوٹوگرافی کمپنی ’’لائٹ‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی ایک ایسا اسمارٹ فون پیش کرے گی جس میں 9 عقبی کیمرے (ریئر کیمراز) ہوں گے جن میں سے بیک وقت 5 سے 9 کیمروں کو تصویر کھینچنے یا ویڈیو بنانے میں استعمال کیا جاسکے گا۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کیمرے 64 میگا پکسل تک بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت کے حامل ہوں گے جب کہ کم روشنی میں بھی بہترین نتائج دینے کے قابل ہوں گے۔کیمروں سے سجی یہ ڈیوائس آئی فون ایکس کے مقابلے میں زیادہ موٹی نہیں ہوگی جبکہ یہ اندرونی پروسیسنگ اور خصوصی الگورتھم استعمال کرتے ہوئے مختلف تصاویر کو یکجا کرکے ایک واضح اور انتہائی صاف ستھری تصویر کی شکل میں یکجا کرے گی۔ اس اسمارٹ فون میں اس کے علاوہ بھی بہت سے جدید فیچرز موجود ہوں گے تاہم جدید کیمروں کی وجہ سے اس فون کی قیمت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔یہ اسمارٹ فون ابھی تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس کی لانچنگ میں کتنا وقت لگے گا؟ اس بارے میں کمپنی نے کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی ہے تاہم رواں سال کے آخر تک اسے مارکیٹ میں لانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ’’لائٹ‘‘ کمپنی نے 16 کیمروں والا ایک ڈیجیٹل کیمرا ’’ایل16 ہیرو‘‘ پیش کیا ہے جس کی قیمت 1950 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 27 ہزار روپے) ہے۔ یہ ڈیجیٹل کیمرا اپنے 16 عقبی کیمروں کی مدد سے 54 میگا پکسل جتنی زبردست اور تفصیلی تصویر کھینچ سکتا ہے۔ البتہ آئندہ اسمارٹ فون اس سے کہیں بہتر معیار کی تصویر صرف 9 عقبی کیمرے استعمال کرتے ہوئے کھینچ سکے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题