حکومت کا عیدالاضحیٰ پر کورونا کے پیش نظر صرف 3 چھٹیاں دینے کا پلان، ذرائع

Published on July 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیاں دینے کا پلان سامنے آیا ہے جو ممکنہ طور پر 31 جولائی سے شروع ہونگی۔ عوام کو غیر ضروری سفر سے روکنے کے لیے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق کورونا صورتحال میں حکومت کا عیدالاضحی کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ سامنے آیا ہے، صرف تین دن سرکاری چھٹیاں دی جائیں گی، رواں برس عیدالاضحیٰ جمعے کے روز ہونے کا امکان ہے جس پر عید کی تین تعطیلات ممکنہ طور پر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ہوں گی۔کورونا ایس و پیز پر عمل درآمد کروانے کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے روکنے کے لئے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی، عید الاضحی کے تین دن ہی سرکاری طور پر تعطیلات ہوں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes