کراچی آپریشن کسی مخصوص جماعت کے خلاف نہیں بلکہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے سینیٹر عبدالقیوم

Published on May 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

pic istaqblia taxila
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / یو این پی )چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار جنرل (ر) سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف دفاعی نوعیت کے ٹیکٹیکل ہتھیار بنا رہا ہے بلکہ پوری دنیا میں ڈنکے کی چوٹ پر فروخت بھی کر رہا ہے،کراچی آپریشن کسی مخصوص جماعت کے خلاف نہیں بلکہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے ،ایم کیو ایم اپنی صفوں سے بھتہ خوروں اور قاتلوں کا صفایا کرے،انڈیا جب تک اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں کرتا اس سے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے،کالاباغ ڈیم کی مخالفت قوم کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے،انڈیا نے پچیس ہزار ڈیم بنائے کسی کی ایک نہ سنی ،چائناپاکستان اکنامک کوریڈور ملکی ترقی اور خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہوگا،ایران پاکستان پائپ لائن منصوبہ پر کوئی کمپرو مائز نہیں ہوگا،پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے مسائل زندہ قوموں کے لئے ہوتے ہیں قوم ہمت نہ ہارے ،ملک کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے،یونائیٹد نیشن کے چارٹر کے مطابق یمن جنگ میں بھی پارلمنٹ نے سیاسی بصیرت کا ثبوت دیا،موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی او ایف ہوٹل واہ کینٹ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، استقبالیہ تقریب کا اہتمام ٹیکسلا کے معروف معالج ڈاکٹر سید اسد علی ،چوہدری عطالرحمان و دیگر احباب نے کیا تھا جس میں مزدور رہنماؤں ، میڈیا کے نمائندوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا گیا تھا سینیٹر عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ انڈیا کو کشمیر، پانی سمیت دیگر حل طلب امور پر دیانتداری کے ساتھ بیٹھ کر انھیں حل کرنا ہوگا اسی صورت میں تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں،ماءئنڈ سیٹ کی تبدیلی کے بغیرایسا ممکن نہیں،انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم دہشتگردوں ، بھتہ خوروں اور قاتلوں کا دفاع کرنے کی بجائے انھیں اپنی صفوں سے نکالے اور لا اینڈ فورسز ایجنسیز کے ساتھ مکمل تعاون کرے ،جن کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں ان سے کوئی رو رعائت نہیں برتی جائے گی ،سیکورٹی ایجنسیز انکے خلاف سخت ترین کاروائی کر کے انکا عدالتی ٹرائل کرائے گی،اگر ایسے لوگ ایم کیو ایم کی صفوں میں ہیں تو یہ انکا قصور ہے،ان لوگوں کا دفاع کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں ایم کیو ایم ایسے عناصر کا صفایا کرے اور اپنے آپ کو نہ صرف کراچی حید ر آباد تک محدود نہ کرے بلکہ پورے ملک میں منظم کرے،دہشتگردوں کا تعلق خواہ مسلم لیگ ن سے ہو پی ٹی آئی ،پی پی پی، میڈیا ، بزنس کموینٹی یا کسی بھی جماعت گروہ سے ہو اسکے خلاف بھرپور کریک ڈاون ہوگا،ہمیں سب سے زیادہ مقدم ملکی سلامتی اور بقاء ہے جس کے لئے کوئی بھی بولڈ سٹیپ لینے سے اجتناب نہیں کیا جائے گا ، نیشنل ایکشن پلان کا بنیادی مقصد ضرب عضب کو آگے بڑھانا ہے،اور ملک سے دہشتگردوں کا قلع قمع کرنا ہے کراچی کے اندر بھی ایکشن اسکا حصہ ہے جو کامیابی سے ہمکنار ہورہا ہے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے،نیشنل ایکشن پلان بلوچستان کی حکومت کو مضبوط کرنا ہے جس پر عمل درآمد جاری ہے،انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے بہت سے ایکشن صوبوں نے لینے ہیں جہاں دوسری پارٹیوں کی حکومت ہے،وفاق اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے صوبوں کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی،انکا کہنا تھا کہ انرجی کرائسسز کے خاتمہ کے لئے حکومت نے چالیس ارب ڈالرز خرچ کئے ،اب ا یران پاکستان پائپ لائن کی بات ہورہی ہے اس پر بھی کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا ، انکا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،دشمنوں نے پاکستان کو ناکام ریاست قرار دیا ، دنیا کے نقشے سے پاکستان کو اڑانے کی بات کی مگر تمام سازشوں کے باوجود پاکستان آج بھی قائم و دائم ہے اور تاقیامت قائم رہے گا ،انکا کہنا تھا کہ صوبے مضبوط ہونگے تو فیڈریشن بھی مضبوط ہوگی،جہاں چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور سے پاکستان کو فائدہ ہوگا وہاں چین بھی اس سے کہیں گنا زیادہ فائدہ حاصل کرپائے گا،انھوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی پیدوار کوئی خفیہ نہیں پاکستان نہ صرف دفاعی نوعیت کے ٹیکٹیکل ہتھیار بنا رہا ہے بلکہ ڈنکے کی چوٹ پر پوری دنیا میں فروخت بھی کر رہا ہے ،انھوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کے دوران متعدد ٹارگٹ کلرز پکڑے گئے جن کے ہاتھ بے گنا اور معصوم خون سے رنگے ہوئے تھے،اس وقت بھی ملک دشمن قوتیں آرام سے نہیں بیٹھیں بلکہ مسلسل سازشیں جاری ہیں اور ضرب عضب کی کامیابی کے بعدتو اس میں اور بھی تیزی آئی ہے،لیکن اس کے باوجود ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ،بین الاقوامی سطح پر یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ پاکستان خوشحالی کی جانب گامزن ہے کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا نیک شگون ہے،انکا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی فارن پالیسی کے مطابق میاں نوز شریف بھی ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، یمن جنگ میں بھی سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ نے یوناٹئیڈ چارٹر کی خلاف ورزی نہیں کی ،انکا کہنا تھا کہ لوگوں کو معاشی اور معاشرتی انصاف کی فراہمی کے لئے قوانین میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ،ایوان بالا میں بیٹھ کر بحیثیت سینیٹر ہم اپنا بھرپور اکردار ادا کریں گے،چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار بننے سے متعلق انکا کہنا تھا کہ میرے چئیرمین بننے سے فائدہ مزدوروں ، ہاریوں ، کسانوں اور محنت کشوں کو ہوگا،جو بھی ادارے کرپشن میں ملوث ہونگے انکی جواب طلبی ہوگی اور بھرپور احتساب ہوگاچیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مربوط بنایا جائے گا قومی مفاد میں فیصلے کئے جائیں گے،انکا کہنا تھا کہ انصاف میں حائل رکاوٹوں کو قانون سازی کے زریعے دور کرنے کی ضرورت ہے اس ضمن میں کوئی بھی آدمی اپنی ماہرانہ تجاویز مجھے بھیج سکتا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme