ڈی سی او علی اکبر بھٹی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غازی صلاح الدین کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی وہاڑی کا اچانک دورہ

Published on June 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

dco
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غازی صلاح الدین نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی وہاڑی کے اچانک معائنہ کے دوران نیلامی کے لیے موجود سبزی و فروٹ کی ٹوکریوں اور پیٹیوں کا وزن کروا کے اوسطا نرخ نکالے تو مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے دےئے گئے نرخوں کے تقابلی جائزہ میں نمایاں اضافہ کا رحجان دیکھتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کے انسپکٹر جاوید اقبال کی سرزنش کی اور اس کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دے دیا اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کو اپنی نگرانی میں نیلامی کرا کے نرخ مقر رکرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام الناس کو ماہ مبارک کے دوران پھل اور سبزیاں سستے داموں مہیا کرنے کی پالیسی کے تحت روزانہ بنیاد پر مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے مارکیٹ کمیٹی حکام نرخ مقرر کرتے ہوئے گزشتہ روز کے نرخوں کی اوسط کو بھی مدنظر رکھیں آئندہ اوسطا نرخ مقرر کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی پائی گئی تو سخت ایکشن لیا جائیگا معائنہ کے دوران ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی محمد اعجاز سلیم منیس بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog