اداکارہ روبی انعم دل کا دورہ پڑنے پر پی آئی سی میں منتقل

Published on July 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments


لاہور (یواین پی) پاکستانی سٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ روبی انعم کو دل کادورہ پڑنے پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں داخل کرا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چہروں پرقہقہے بکھیرنے والی اسٹیج، ٹی وی اور فلم کی اداکارہ روبی انعم کو لاہور میں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث انہیں فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا۔ڈاکٹروں نے اداکارہ کو ابتدائی طبی امداد اور ٹیسٹ کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا۔اداکارہ روبی انعم کے شوہر گلوکار اظہر اقبال بٹ نے پرستاروں سے روبی انعم کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes