سٹیج ڈراموں میں فحاشی کے سخت خلاف ہوں‘اداکارہ لاشانہ

Published on June 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,320)      No Comments

Lashana

 لاہور(یو این پی) اداکارہ لاشانہ نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈراموں میں فحاشی کے سخت خلاف ہوں اور ڈنکے کی چوٹ پر کہتی ہوں جو فحاشی کرے اس کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے‘ ڈراموں میں فحاشی سے صرف اداکاروں کی نہیں ملک کی بھی بدنامی ہوتی ہے‘ شوبز کی دنیا میں کامیابی کیلئے شارٹ کٹ استعمال کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔یواین پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ لاشانہ نے کہا کہ میں نے اب تک جتنے بھی ڈراموں میں کام کیا ہے میرا کام ایک معیاری کام رہا ہے اور کبھی بھی کامیابی کیلئے فحاشی کا سہارا نہیں لیا بلکہ اپنے کام سے ثابت کیا ہے کہ میں ایک کامیاب اداکارہ ہوں۔ اداکارہ لاشانہ نے رقصہ سدرہ نور کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب اسے ڈانس کی بجائے ایکٹنگ پرتوجہ دینی چاہئے کیونکہ اگر سدرہ  کے ڈانس کا یہی حال رہا تو وہ صرف پشتو فلموں تک محدود رہے گی مزید اداکارہ لاشانہ  کا کہنا تھا کہ جو بھی اداکارائیں فحاشی پھیلاتی ہیں یا فحاشی کا سہارا لیتی ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے اور ان کو اسٹیج پر کام کرنے کا کوئی حق نہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy