بلاول کا تحریک انصاف حکومت پر کرپشن کا الزام مضحکہ خیز ہے: علی زیدی

Published on July 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر علی زیدی نے چیئرمین پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری کا تحریک انصاف کی حکومت پر کرپشن کا الزام لگانا مضحکہ خیز ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ جس کا باپ پورے ملک کھا گیا، وہ بچہ ٹی وی پر بیٹھ کر صداقت کا بھاشن دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو خود حرام کی کمائی کھا کھا کر بڑا ہوا ہو، وہ صداقت سیکھا رہا ہے۔ جس کی جماعت قتل وغارت میں ملوث ہے، وہ صداقت کی باتیں کر رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog