پرچی کی سعودی عرب میں نمائش فخر کی بات ہے :حریم

Published on May 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

کراچی(یواین پی) اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ میری فلم پرچی کی پہلی بار سعودی عرب میں نمائش ہمارے ادارے کیلئے فخر کی بات ہےاپنے ادارے کے تحت ہم مزید پروگرام مشترکہ طور پر پیش کریں گے جس سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوگا جبکہ دیار غیر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو بھی پاکستانی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایچ اے انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے سعودی عرب کی ٹاپ ایونٹس کمپنی کے ساتھ پاکستانی سینما، فلم اور ٹی وی ڈرامہ کی تشہیر اور پروڈکشن کے لئے معاہدہ کے موقع پر کیا ۔معاہدہ پرنس عبدالعزیز (ٹاپ ایونٹس کمپنی) اور آئی آر کے فلمز کے عمران رضا کاظمی کے مابین ہوا ہے ۔عارف لاکھانی کا کہنا تھا کہ دو ملکوں کے مابین معاہدہ پاکستان کیلئے سود مند ثابت ہونے کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات کو بھی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy