خطرناک ڈکیت گینگ کے چار افراد گرفتار 71 لاکھ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد

Published on July 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

اوکاڑا ( یو این پی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس کی سرغنہ سمیت 4 ملزمان کی گرفتاری بہت بڑی کارروائی ہے جس کے نتیجہ میں علاقہ بھر میں وارداتوں میں کمی کی امید پیدا ہوئی ہے ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں تاہم ان کی سزا کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہوتا ہے ڈی پی اوعمر سعید ملک نے بتایا کے تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں کی رپورٹ تھی جس پر ایس ڈی پی او سلیم احمد مارتھ کی مانیٹرنگ پر ایس ایچ او رانا عمران علی ٹیپو کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے دن رات محنت کرکے نویدی گینگ کے سرغنہ نوید عرف نویدی عادل ۔حماد۔ بابر اور شاہد منظور جو کہ ریکارڈ یافتہ ہیں کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم احسن مفرور ہے ملزمان سے 71 لاکھ ۔اور لوٹا ہوا مال برآمد کرلیا ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا گیا ہے تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy