کشمیر پاکستان کا حصہ ہے بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنا بند کرے، ہیڈ مسٹریس یاسمین انڑ

Published on February 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)کشمیر پاکستان کا حصہ ہے بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنا بند کردے ورنہ اس ملک کی خواتین بھی اس ملک کی فوج اور عوام کے ساتھ بھارت کو منہ توڑ جواب دینگی کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی کی ہیڈ مسٹریس یاسمین انڑ کا کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کی تقریب سے خطاب گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کے لئے ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں اسکول اسٹاف اور تمام طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا طالبات نے ٹیبلوز بھی پیش کئے اور تقاریر کیں اور نغمے بھی گائے اس موقع کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کی ہیڈ مسٹریس یاسمین انڑ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنا بند کرے بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہوئے ہیں بھارت اپنا ظلم بند کرے ورنہ پاکستان کا بچہ بچہ بھارت کو منہ توڑ جواب دے گا بھارت کو پتہ ہے کہ پاکستانی فوج کی اور عوام کی طاقت کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog