کارگل کی جنگ کیوں لڑی گئی۔

Published on July 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

تحریر۔۔۔ مقصود انجم کمبوہ
کشمیر کی آزادی کےلئے بھارت کے ساتھ 4جنگیں ہو چکی ہیںہماراپڑوسی ملک بھارت کشمیر پر بلا جواز مسلط ہے اور کسی کی بات ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کی فکر میں رہتا ہے۔ کلبھوشن یادیو کے ذریعے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان پہنچا چکا ہے۔ بھارتی را خفیہ ایجنسی آئے روز پاکستان کو پریشان کرنے کےلئے کوئی نہ کوئی نیا منصوبہ تیار کر لیتی ہے ۔ممبئی حملوں کا فرضی مقابلہ پاکستان کے نام کر کے دنیا میں بد نام کرنے کا منصوبہ بنایا افسوس صد افسوس کہ بھارتی ایجنٹ جو ہماری حکومتی صفوں میں ایک عرصہ سے گھسے ہوئے ہیں وہ بھی ان کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں ۔سابق وزیر اعظم تو بھارت کا پکا ایجنٹ ہے جو ہرالزام پاکستاانی فوج پر تھونپ دیتا ہے۔ نہ جانے اسے بھارت سے کیوں اتنی محبت و پیار ہے۔ جو وہ اپنی فو ج کو بدنام کرنے میں عرصہ دراز سے لگا ہوا ہے۔ مگر اس ظالم کی ابھی تک دال نہیں گلی ۔وہ پاکستانی فوج پر آئے روز الزام لگاتا رہتا ہے کہ پاکستانی فوج امن نہیں چاہتی اور پڑوسی ممالک سے پنگالے لیتی ہے اور پھر ان کو یہ قضیہ سیاسی طور پر نپٹانا پڑتا ہے۔ کارگل کی جنگ بڑی اہم جنگ تھی اور پاکستانی فوج جیتنے جا رہی تھی کہ میاں نوازشریف کو جس کے علم میں کارگل جنگ کا منصوبہ تھا اور وہ ساری حقیقت جانتا تھا اس نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا اور فوجوں کی واپسی کا حکم دے کر پاکستانی فوج کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا اور دنیا کو بتایا گیا کہ یہ جنگ ہماری فوج نے لڑی ہے اور یہ جنگ فضول تھی اور اس سے پاکستانی فوج بدنام ہوئی اور جانوں کا ضیا اوراسلحہ کا نقصان بھی ہوا ۔ وہ آج بھی کہتا ہے کہ ہماری فوج پڑوسی ملک کو جنگوں کی نذ ر کرتی آرہی ہے کیونکہ حکمران پارٹی کو ایک ایک چیز کا پتہ ہوتا ہے۔ افسوس کہ ایسا حکمران کیوں بن جاتا ہے جو اپنے ملک کی فوج کا ہی دشمن ٹھہراہو۔ جنرل پرویز مشرف نے کارگل جنگ کا منصوبہ چینی عسکری منصوبہ سازو ں کے اشاروں پر بنایا تھا۔ جو شریف برادران نے خاک میں ملا دیا ۔اب وہی چین ہے جو لداخ پر چڑھ دوڑا ہے۔ایسا ہونا ہی تھا۔کیونکہ بھارتی وزیراعظم مہابھارت کا خواب دیکھ رہاہے ۔وزیر اعظم واجپائی کو کسی اینکر نے پوچھا کہ اتنا بڑا اور چھوٹا سا پاکستان کارگل پر کیو ں چڑھ دوڑا ۔آپ چاہتے تو کھوکھرا پار سے پاکستان کو کاٹ دیتے ۔واجپائی نے بتا یا کہ اسے ایک بڑے ملک نے دھمکی دی تھی کہ اگر تم نے کوئی ایسی غلطی کی تو ہم آپ کا پیچھا کریں گے جو آپ کو بہت مہنگا پڑے گا۔ اس لئے ہم نے کھوکھراپار جنگ کامنصوبہ ختم کر دیا ۔ پھر دیکھا کہ چین نے وہ بدلا لے لیا۔ بھارت پاکستانی گوادر منصوبے کوسبوتاز کرنے میں لگا ہوا تھا اور امریکہ پشت پنا ہی کر رہاتھاچین کو اس دکھ نے مجبور کیا کہ وہ بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے ۔اب وہ اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ اور امریکہ سے مداخلت کی استدعاکرتا صاف نظر آتاہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes