فیصل آباد،میک اپ کروانے آئی ڈاکو حسینہ نے بیوٹی پارلر اور مسلح ڈاکوؤں نے 4گھر لوٹ کر فرار

Published on November 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد میک اپ کروانے آئی ڈاکو حسینہ نے بیوٹی پارلر اور مسلح ڈاکوؤں نے 4گھر لوٹ کر فرار‘ مزاحمت پر اہل خانہ کو تشدد کانشانہ بھی بنایا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔تفصیلات کے مطابق افغان آباد کے رہائشی مدثر حسین نے بتایا کہ اسکی اہلیہ نبیلہ کوثر نے عروج بیوٹی پارلر بنا رکھا ہے اور نامعلوم خاتون میک اپ کروانے آئی اور اسکی اہلیہ کو اکیلا پاکر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے 1لاکھ نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر لے گئی، ترکھانی کے علاقہ 222 گ ب کے کاشتکار مہندی حسن کے گھر داخل ہونیوالے 8مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیے، مزاحمت کرنے پر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔ستیانہ کے علاقہ 77 گ ب میں زمیندار ارشد حسین کے گھر داخل ہونیوالے 6مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر کے لاکھوں لوٹ لئے‘ گلبرگ اے بلاک میں ابوبکر کے کزن اور نشاط آباد کے علاقہ 48 ج ب کے رمضان کے گھر داخل ہونیوالے مسلح افراد 20لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات‘ نقدی لے اُڑی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy