بیرون ملک مارکیٹوں میں پاکستانی کینو کی مانگ کم ہو گئی

Published on November 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

55
کراچی (یو این پی(یو این پی)س بیرونی ممالک کی مارکیٹوں میں پاکستانی کینو(اورنج )کی مانگ میں کمی ہو گئی ہے کیونکہ بھارت ، ترکی اور مصر نے بغیر بیجوں والے کینو پیدا کرنا شروع کر دیے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کیا۔ ہارٹی کلچر برآمدات کیلئے قائم کمیٹی کے سربراہ امجد جواد کا کہنا ہے کہ بغیر بیجوں والے کینو کی طلب خصوصاً مغربی ممالک میں زیادہ ہوتی ہے تاہم بدقسمتی سے پاکستان ایسی اقسام پیدا نہیں کر رہا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کسانوں کو بغیر بیجوں والے کینو کی پیداوار شروع کرنی چا ہیے تاکہ برآمدکنندگان یورپی مارکیٹوں تک جا سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme