نیب سیاسی انجیئرنگ کیلئے استعمال ہو رہا ہے، چودھری برادران

Published on July 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

لاہور(یواین پی) ترجمان چودھری برادران نے کہا ہے کہ نیب سیاسی انجیئرنگ کیلئے استعمال ہو رہا ہے، 20 سال پرانے کیس کی انکوائری سیاسی انجیئرنگ نہیں تو اور کیا ہے؟ چودھری برادران نے کوئی غلط قرضہ نہیں لیا،عدالت میں معاملہ ہے پھر بھی میڈیا ٹرائل سمجھ سے باہر ہے۔ ترجمان چودھری برادران نے نیب کی رپورٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ چودھری برادران کیخلاف کیس کھولنے کی درخواست دینے والا نامعلوم ہے جبکہ معاملے کو کھولنے کی وجوہات بھی نامعلوم ہیں۔نیب اپنے جواب میں چودھری صاحبان کا کوئی ایسا اثاثہ نہیں بتا سکا جو ان کی آمدن سے زیادہ ہو۔ نیب کے اپنے جواب میں چودھری برادران کیخلاف کرپشن، کک بیکس یا بدعنوانی ثابت نہیں کرسکا۔نیب نے قرضے لینے اور معاف کرانے والا کیس بھی خود ہی بند کیا۔ نیب نے تسلیم کیا کہ چودھری برادران نے کوئی غلط قرضہ نہیں لیا۔ پھر بھی کیسز کھلونا سیاسی انجیئرنگ ہی ہے۔واضح رہے نیب نے چودھری برادران کے اثاثوں سے متعلق انکوائری رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی ہے۔ نیب نے لاہورہائیکورٹ کو بتایا کہ چودھری برادران تاحال اثاثوں کے ذرائع بتانے سے قاصر ہیں۔ آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات جاری ہیں، نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ چودھری برادران کیخلاف قبل ازگرفتاری ضمانت کی درخواست خارج کی جائے۔نیب کی رپورٹ کے مطابق چودھری برادران نے بےنامی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔ چودھری شجاعت کے بیٹوں نے بھی بے نامی اکاؤنٹس سے بھاری رقم وصول کی۔ بیٹوں کے اکاؤنٹس میں بیرون ملک سے 581 ملین سے زائد ٹرانسفر ہوئے۔ بیٹوں کے اکاؤنٹس میں بیرون ملک سے بھیجی رقم کے ثبوت نہیں ہیں۔ چودھری شجاعت اور بیٹوں نے مختلف کمپنیوں کو ڈیڑھ ارب سے زائد قرضہ دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes