حیدرآباد، نویں دسویں کے سالانہ امتحانات کے آغاز سے قابل نقل مافیا سرگرم

Published on March 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 588)      No Comments

حیدرآباد (علی رضا رانا) نویں دسویں کے سالانہ امتحانات کے آغاز سے قابل نقل مافیا سرگرم ، وٹس اپ اور دیگر سوشل میڈیا رابطوں میں تیزی.حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت سال 2018/19 کے جماعت نویں دسویں کے امتحانات یکم اپریل سے شروع ہونے ہیں ، کنٹرولر امتحانات ڈاکڑ مسرور زئی کے مطابق امتحانات میں 1 لاکھ 42 ہزار طلبہ طلبات حصہ لیگے ، 23 ویجلینس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ریجن میں 216 امتحانی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں مگر آج بڑی خبر یہ ہے کہ امتحان میں 2 روز باقی ہیں اور سابقہ امتحانات میں سخت پابندی کے باوجود امتحانی کمرے میں دوران امتحان موبائل کا استعمال سامنے آچکا ہے مگر اب سوشل میڈیا کا استعمال بڑھتا جارہا ہے جدید دور میں نقل کے مختلف طریقے بھی سامنے آرہے ہیں ، فیس بک پر موجود مختلف پیجز پراسٹیٹس دیے جارہے ہیں جس میں کہا جارہا ہے کہ جس کو نویں دسویں کے امتحانی وٹس اپ گروپ چاہیے رابطہ کریں ، اور اسطرح بڑی تعداد میں طلبہ اپنے نمبر کمنٹس میں بھیج رہے ہیں ، تین دن سے سوشل میڈیا کو مکمل تحقیق کرنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ تعلیمی و امتحانی خرابی اب مزید بڑھ رہی ہے، انتظامیہ اور حکومت کو چاہیے کہ پہلے ان تعلیم دشمن پیجز اور وٹس اپ گروپ پر امتحانی سنٹر میں پابندی لگائیں اور امتحان کو شفاف بنا کر نئی نسل کے مستقبل کو بچائیں امتحانات لینے سے قبل امتحانی پالیسی مرتب کی جائیں موجودہ اور سابقہ پالیسی سے امتحانات میں نقل پر قابو نہیں پایا جاسکتا اور تعلیم سے سوشل میڈیا کو الگ کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes