پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کی نماز کیلئے ایس اوپیز جاری کر دیئے

Published on July 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

لاہور (یواین پی)پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کی نماز کیلئے ایس اوپیز جاری کر دیئے ہیں، جن کے تحت 50 سال سے زائد عمر کے افراد اور 10 سال سے کم عمر کے بچے ترجیحاً نماز گھروں میں ادا کرلیں، کھانسی یا نزلہ زکام میں مبتلا اور بیمار افراد مسجد یا امام بارگاہ میں نہ آئیں، احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نماز عیدالاضحیٰ کے حوالے سے ایس اوپیزجاری کردیئے گئے ہیں۔ایس او پیز کے تحت مساجد میں جگہ کم ہونے پر سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے کھلے مقامات پر نمازعید ادا کی جائے۔ نماز سے قبل اور بعد میں لوگ اکٹھے نہیں ہوں گے۔ عید کی نماز کارپٹ اور دریوں کے بغیر صاف فرش پرادا کی جائے گی۔ 50 سال سے زائد عمر کے افراد اور 10سال سے کم عمر کے بچے ترجیحاً نماز گھروں میں ادا کرلیں۔بیمار، کھانسی یا نزلہ زکام میں مبتلا افراد مسجد یا امام بارگاہ میں نہ آئیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题