اوکاڑہ پولیس کاروائی،منشیات فروش گرفتار، 1 کلو 480 گرام چرس برآمد مقدمہ درج

Published on November 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی /شیخ ندیم شیراز ) پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش سجاد عرف مانا قصائی کے قبضہ سے 1کلو 480 گرام چرس برآمد کر لی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ فرقان بلال کے احکامات کے مطابق اوکاڑہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔ایس ڈی پی او سٹی سرکل محمد اشرف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن مدثر غفارخان اور ایس آئی علی رضا شریف نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم سجاد عرف مانا قصائی سے 1 کلو 480 گرام چرس برآمد کر لی۔ایس ڈی پی او چودھری محمد اشرف کا کہنا ہے کہ ڈی پی او اوکاڑہ فرحان بلال کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں گے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme