کورونا وائرس ایک بہت بڑی لہر بننے جارہا ہے: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

Published on July 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

 

جنیوا (یواین پی) کورونا وائرس ایک بہت بڑی لہر بننے جارہا ہے: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا، جینیوا میں ورچوئل بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کی رکن مارگریٹ ہیریس کا کہنا تھا لوگ تاحال موسموں کے بارے میں سوچ رہے ہیں لیکن ہم سب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ نیا وائرس ہے اور یہ مختلف طرح سے برتاؤ کر رہا ہے۔مارگریٹ ہیرس نے وائرس کی سست منتقلی کے اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ یہ لوگوں کے بڑے اجتماعات کے ذریعے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے وائرس کی لہروں سے متعلق سوچنے سے بھی خبردار کیا اور کہا کہ یہ ایک بہت بڑی لہر بننے جارہا ہے، یہ لہر بہت اتار چڑھاؤ دیکھے گی، بہترین چیز یہی ہے کہ اس کا خاتمہ کردیا جائے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بھی چھ لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔جبکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 39 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 42 لاکھ 86 ہزار 663 ہوگئی ہے۔امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 679 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 588 ہوگئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme