سرکار اور نرسوں کی ’جنگ‘ میں شدت

Published on March 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

\"6\"
لاہور (یو این پی) ہڑتال کرنے والی نرسوں اور پنجاب حکومت میں ’جنگ‘ شدت اختیار کر گئی ہے اوراب ان کی برطرفیوں کا امکان پیدا ہوگیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے نرسوں دو دھڑوں میں تقسیم کع دیا ہے اور تشدد سے زخمی ہونے والی نرس کو وینٹی لیٹر بھی اتارا جا رہا ہے، کہا جا رہا ہے کہ اس کی کلینیکل ڈیتھ ہوچکی ہے اور بڑے ہنگامے کے خوف سے یہ وینٹی لیٹر نہیں اتارا جارہا تاہم اصل صورتحال کی تصدیق اور تردید بعد میں ہی ہو گی۔ پنجاب حکومت نے مذاکرات کے لئے نرسوں کو راضی کرنے کی کوشش کے بعد تین سالہ کنٹریکٹ بھی دے دیا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا لیکن تین سالہ کنٹریکٹ کا نوٹیفکیشن قبول کرنے سے انکار کر دیا، ۔ دوسری جانب نرسوں کی حمایت میں دن بدن اضافہ ہی ہورہا ہے۔اور احتجاج ایک شہر دوسرے شہروں تک پھیل رہا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes