تفتیشی افسران کومقدمات کی تفتیش پر آنے والے اخراجات کی مدمیں 47لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے، ترجمان پولیس

Published on July 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعیدملک نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے وژن کے مطابق تفتیشی افسران کو زیادہ سے زیادہ مالی وسائل فراہمی کے جو احکامات جاری کیے گئے ہیں اس پر ضلع اوکاڑہ میں من و عن عمل کیا جا رہا ہے تاکہ تفتیش بروقت مکمل کرکے فوری انصاف کے تفاضے پورے کئے جائیں ان خیالات کااظہا رانہوں نے طیب سعید شہید پولیس لائن میں تفتیشی افسران کو تفتیش کی مد میں ہونے والے اخراجات کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ترجما ن پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے ایک اجلاس میں ضلع بھر میں ہونے والے کرائم کا جائزہ لیا اور حکم دیا کہ تمام تفتیشی افسران پوری لگن، محنت اور ایمانداری سے تفتیش کے مرحلہ مکمل کریں ہر تفتیش کے لئے مالی وسائل فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں اس کو پورا کرنے کے لئے ہمہ وقت اپنی خدمات کے ساتھ حاضر ہوں ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ محکمہ پولیس جب تفتیشی افسران کے تمام اخراجات کی مد میں رقوم فراہم کرتا ہے تو کسی صورت انصاف کے حصول کے لیے آنے والے سائل پر کوئی بوجھ نہ ڈالا جائے اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ تفتیشی افسران اللہ کی خوشنودی بھی حاصل کریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy