اوکاڑہ، پری اینڈ پوسٹ عیدالاضحی کی سیکورٹی پلان جاری

Published on July 31, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

پولیس جرائم کے خلاف لڑنے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے محاذ پر بھی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
اوکاڑہ (یو این پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی رٹ کو ہر صورت قائم کیا جائے گا لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال پر زیرو ٹالرلنس کی پالیسی ہے لاءینڈ آرڈرکے حوالے سے اوکاڑہ کی غیور عوام نے ہمیشہ پولیس اور سول اداروں کا ساتھ دےا ہے اور جس طر ح اوکاڑہ کی عوام نے دفعہ 144کے نفاذکے دوران قانون کا احترام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے نافذ کئے گئے قوانین اور حفاظتی تدابیر کواختیار کرنے کے لئے رضا کارانہ طور پر اپنا کردار ادا کرے پولیس جرائم کے خلاف لڑنے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے محاذ پر بھی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلیگ مارچ کے بعد ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا فلیگ مارچ تھانہ صدر اوکاڑہ سے شروع ہوا جوٹینک چوک ، اےم اے جناح روڈ ، ہارنیاں والا چوک ، ایم سی بی چوک ، محبوب عالم چوک، ٹھنڈی سڑک ، پریس کلب چوک ، سی آئی اے چوک ، پل او ر ہیڈ برج ، دیپالپور چوک ، سات نمبر چونگی، جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا اوکاڑہ نہر کے پل پر پہنچ کر اختتام پذیرہوا فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی قیادت میں ڈی ایس پی صدر سرکل ،ڈی ایس پی سٹی سرکل ،ایس ایچ او صدر اوکاڑہ ،ایس ایچ او اے ڈویژن ،ایس ایچ او بی ڈویژن،ایلیٹ فورس اورٹریفک پولیس نے شرکت کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا کہ اینڈ پوسٹ عیدالاضحی کی سیکورٹی پلان جاری کردیا ہے جس کی نگرانی ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی کریں گے اس پلان کے مطابق پولیس کا سلوگن ”محافظ ہونے کے ساتھ عوام دوست فورس“ہوگا جس میں عوام کے ساتھ خوش اسلوبی اور مسکراہٹ سے ملنے کوترجیح دی جائے گی جب کہ جرائم پیشہ، سماج دشمن اور امن و امان کو تہہ و بالاکرنے والوں سے کوئی رو رعائت نہیں برتی جائے گی پلان کے مطابق ایک شہرسے دوسرے شہر تک سفر کرنے والوں کو تحفظ دیا جائے گا گشت کا دورانیہ بڑھا دیا جائے گا اور ناکوں پر مستعد اور چاک و چوبند نوجوانوں کو تعینات کیا جائے گا شہریوں کوتحفظ دینے کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے مالیاتی اداروں، بنکوں اور اے ٹی ایم مشینوں کے ارد گرد ماحول کا تسلسل سے جائزہ لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes