ایم کیو ایم میں بہت بڑی دراڑیں پڑچکی ہیں ٗاس کا سندھ کے عوام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ٗ خورشید شاہ

Published on February 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

کراچی(یو این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں بہت بڑی دراڑیں پڑچکی ہیں تاہم اس کا سندھ کے عوام پر کوئی اثرنہیں پڑیگا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ جب پارٹی ٹوٹتی ہے تو اس میں دراڑیں پڑتی ہیں اور ایم کیو ایم میں بہت بڑی دراڑیں پڑچکی ہیں تاہم ایم کیو ایم میں سامنے آنی والی گروپنگ کا سندھ کے عوام پر کوئی اثر نہیں پڑیگا ٗ ایم کیو ایم کے درمیان گروپنگ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی وجہ سے سندھ کے عوام نہیں رل سکتے، سندھ کے عوام کے اپنے فیصلے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes