ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے

Published on August 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

لاہور(یو این پی)ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے، حکومتی ایس او پیز کے مطابق نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ کروڑوں فرزندان اسلام سنتِ ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔ادھر وزیراعظم عمران خان نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیاروں کے پاس بلاوجہ نہ جانے کی قربانی یہ یقینی بنائے گی کہ ہر ایک کے لئے عید محفوظ اور خوشیوں بھری ہو۔عمران خان نے کہا کہ عید الاضحیٰ ہر طرح کی قربانی کے جذبے کا نام ہے اور ہم احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کر کے انسانیت کو محفوظ رکھ سکتے ہیں، عید پر اگر انتہائی ضروری ہو تو گھر سے باہر نکلیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے عید الاضحیٰ پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو عیدالضحی کی مبارکباد دیتا ہوں، عید الاضحی ہر مسلمان کو ایک اعلیٰ مقصد کی خاطر قربانی دینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کی یاد دہانی کراتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog