سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلہ کے حوالہ سے بھٹہ مزدورں کو خدمت کارڈ کے اجراء کا سلسلہ جاری

Published on May 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 472)      No Comments

index
جھنگ(یواین پی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلہ کے حوالہ سے بھٹہ مزدورں کو خدمت کارڈ کے اجراء کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری ہے ۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈی نیشن ہارون رشید نے جناح کونسل ہا ل میں بھٹہ مزدوروں میں خدمت کارڈ کی تقسیم کے مراحل کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ خدمت کارڈ کے اجراء کے حوالہ سے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مزدوروں کیلئے بیٹھنے کا سایہ داراور پینے کیلئے ٹھنڈے پانی کا بندوبست کیا جائے اور خدمت کارڈ کی تقسیم میں درپیش دشواریوں کو فوری دور کیا جائے۔ انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات عملہ کو ہدایت کی ہے کہ خدمت کارڈ کی تقسیم کے تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور اس ضمن میں سستی اور لاپرواہی سے پرہیز کریں۔اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پہلے مرحلہ کے دوران ضلع بھر کے 157والد ین کو تین تین ہزار روپے دیئے جا چکے ہیں اورانکے333بچوں میں سکول بیگ، کتابیں ،سٹیشنری، جوتے اور یونیفارم مفت فراہم کر دی گئی ہیں۔بعد ازاں ڈی او سی ہارون رشید نے بھٹہ مزدورں سے ملاقات کے دوران مسائل دریافت کئے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog