نرسوں نے اپناحق مانگا مگرانہیں ڈنڈے اورٹھڈے مار ے گئے۔رانا بشارت

Published on March 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

\"Nurse\"
لاہور( یواین پی) الائیڈ ہیلتھ پروفیشلنزآرگنائزیشن لاہورجنرل ہسپتال کے چیئرمین رانابشارت علی خاں،سینئر وائس چیئرمین محمدعارف بٹر،صدرحاجی فقیرحسین،فنانس سیکرٹری خالدمحمود ،جنرل سیکرٹری سیّدمظہرحسین اورسیکرٹری اطلاعات محمداکرام نے کہا ہے کہ نرسوں نے اپناحق مانگا مگرانہیں ڈنڈے اورٹھڈے مار ے گئے،یہ کہاں کی شرافت اورانسانیت ہے۔سیاستدان جس وقت ووٹ مانگتے ہیں تواس وقت ہم انہیں ووٹ دینے کے ساتھ ساتھ ان پر نوٹ بھی نچھاورکرتے ہیں مگروہ اقتدارمیں آنے کے بعد ہمارا بنیادی حق بھی ہمیں نہیں دیتے۔ نرسوں کوفوری طورپرمستقل اوران پرتشددکرنیوالے غنڈوں کامحاسبہ کیا جائے ورنہ ہسپتالوں کانظام درہم برہم ہوجائے گا ۔نرسوں کے مطالبات سوفیصدجائز ہیں ،ہم ان کی بھرپورحمایت کرتے ہیں اورانہیں کسی مرحلے پربھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔کیایہ جمہوریت اورگڈگورننس ہے ،نرسوں سے ڈرنے والے حکمران دہشت گردوں کامقابلہ کیا خاک کریں گے۔وہ ایک ہنگامی اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔رانابشارت علی خاں نے مزید کہا کہ اس طرح توریمانڈ کے دوران عادی مجرمان پربھی تشدد نہیں کیا جاتا جس طرح بیچاری نرسوں کوسڑکوں پرگھسیٹا اورانہیں پیٹا گیا ۔مختلف سیاسی پارٹیوں نے جس طرح نرسوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا وہ خوش آئند ہے۔ایک طرف توحکمران دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پربیٹھے ہیں جبکہ دوسری طرف بیگناہ نرسوں کوزدوکوب کیا جارہا ہے۔جہاں طاقت استعمال کرنے کی ضرورت ہے وہاں حکمران بات چیت کررہے ہیں اورجہاں ڈائیلاگ کیاجاناچاہئے وہاں طاقت کامظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرنرسوں کومستقل نہ کیا گیا توپنجاب کے ہرہسپتال میں دھرناہوگا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题