وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکایوم عاشورکے موقع پر پیغام

Published on August 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments


لاہور(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے عظیم مقصدکیلئے اپنی جانوں کی قربانی دے کرتاریخ اسلام کا درخشاں باب رقم کیا۔ واقعہ کربلا حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے-شہدائے کربلاکی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔وزیراعلی عثمان بزدار نے یوم عاشورکے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ نواسہ رسول ؐحضرت امام حسینؓ نے جان دے دی، باطل کے سامنے سر نہ جھکایا۔حضرت امام حسینؓ کی شہادت محض شہادت ہی نہیں تھی بلکہ سیرت النبی ؐ کا ایک باب تھا- تاریخ میں شہید زندہ رہتے ہیں، ظالم کا نام و نشان مٹ جاتا ہے۔حضرت امام حسینؓ اوران کے جانثاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا۔شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کے آفاقی اصولوں،امن پسندی،صبر،برداشت اور اخلاقی اقدارکو قیامت تک کیلئے زندہ کردیا ہے۔موجودہ حالات میں فلسفہ حسینؓپر عمل پیرا ہونے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ ہمیں باہمی اتحاد اور ہم آہنگی کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملانا ہے۔انہوں نے کہاکہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؓنے انسانیت کی عظمت اوراسلام کی سربلندی کیلئے لازوال قربانی دی۔نواسہ رسولؐ نے اپنے کردار اورعمل سے حق کی آواز کو بلند کرنا اورانسانی اقدار کاتحفظ سکھایا۔ حضرت امام حسین ؓکی جدوجہد ظلم کیخلاف سینہ سپر ہونے کاابدی پیغام ہے۔یوم عاشور کے موقع پر ہمیں اپنی زندگیوں کو حقیقی معنوں میں حضرت امام حسینؓکی روشن تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کااعادہ کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme